16 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم کی واردتوں میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

ابنا: ایس پی شاہ فیصل چوہدری اسد نے بتایا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاوٴن سے5 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ادھر میمن گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردتوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکٹر کر پولیس کے حوالے کردیا،ذرائع کے مطابق واردتوں میں تین ملزمان مصروف تھے کہ ایک پکٹرا گیا اور دو فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے سے تین ملزمان منشیات اور پستول سمیت گرفتار کرلئے گئے ہیں،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔  ..........

/169